خوش نصیب ہیں کہ انکی غزلوں اور گانوں کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے جنیوا رائے

Published on January 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 531)      No Comments

Roy
ممبئی(یو این پی )بھارتی معروف اداکارہ جنیوا رائے آجکل نئے سال کی خوشی میں شام غزل کے نام سے پروگرام جاری کیئے ہوئے ہیں ان کا پہلا پروگرام جنوری میں ہندوستان کلب سے شروع ہوا اور اب کو لکتہ کے مختلف کلبوں میں جاری و ساری ہے ،یواین پی سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ ان کے پروگراموں کا سلسلہ ترتیب سے جاری ہے اور کچھ دیر تک جاری رہے گا ،انہوں نے بتایا کہ انکی غزلوں اور گانوں کے شیدائیوں اور پرستاروں نے ان کے پروگراموں کو بہت سراہا ہے اور ایک بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ان کے گانے اور غزلیں بہت مقبول ہوتی جاری ہیں وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ انکی غزلوں اور گانوں کو پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستا نی دوستوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے اور میں انکی حد سے ذیادہ مشکور ہوں کہ انہوں نے انہیں پذیرائی دی ہے یہ حیران کن بات ہے کہ پاکستانی تعصب نہیں رکھتے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy