کراچی(یواین پی)کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گیس کی بندش پر مکینوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا مظاہرین نے مین ایکسپریس وے کو بلاک کرکے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف نعرے لگائے۔تفصیلات کےمطابق احتجاج اور ٹریفک جام ، نہ سردی کی شدت میں اضافہ اور نہ ہی کوئی بحران پھر بھی منظور کالونی کے مکین گیس کی قلت کا ہیں شکار صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹا تو علاقہ مکین خواتین اور بچوں سمیت نکل آئے۔ احتجاج کرتے ہوئے مین ا یکسپریس وے کو بلاک کر دیا ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے بہت پریشانی ہے کیونکہ ہماری لائن میں گیس کے بجائے پانی آرہا ہے ۔شہریوں کے احتجاج کی وجہ سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا جبکہ لوگ حکومت کو کوستے رہے ۔