سانحہ چارسدہ : وزیراعظم نے ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا

Published on January 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

111
لاہور (یو این پی) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دہشت گردوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے آج ملک بھر میں یوم سوگ منانے اورقومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان حکومت نے ایک روز‘ سندھ حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ باچا خان یونیورسٹی نے ملک کی فضا سوگوار کر دی۔ سانحے پرقومی قیادت کاعزم بھی سامنے آگیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے حوالے سے بریف کیا۔دونوں رہنماوں نے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے‘ دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔وزیراعظم نے فورسز کے بروقت ایکشن کو بھی سراہا۔ ادھر وزیراعظم نوازشریف نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔ معصوم طلباءاور شہریوں کے قتل میں ملوث لوگوں کا کوئی عقیدہ اور مذہب نہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پاکستان کے شہریوں کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes