تمام مکاتب فکر کو مل کر اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کے لیے کام کرنا ہے۔مخدوم اسد حیات

Published on January 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

hay
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تمام مکاتب فکر کو مل کر اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کے لیے کام کرنا ہے۔مخدوم اسد حیات۔تفصیلات کے مطابق مخدوم زادہ سید اسد حیات نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلے ضلع جھنگ کے نائب ناظم تھے تو انہوں نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام جن میں ریلوے ٹریک انڈر پاس ،ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ میں لیب کا قیام،سیٹلائٹ ٹاؤن،جھنگ شہر میں لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے منصوبوں سمیت نوکروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائے۔اورط انشاء اللہ اب بھی چیئرمین ضلع کونسل جھنگ منتخب ہو کر ماضی کی طرح ضلع بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے دور میں نہ تو پہلے کرپشن ہوئی اور اگر اب بھی موقع ملا اور اللہ نے عزت دی تو کرپشن نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار پر دکھ ہوتا ہے کہ ڈاکٹرز جنہیں مسیحا کہا جاتا ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لیے اکثر میسر نہیں ہوتے ضلع چیئرمین منتخب ہونے کے بعد وہ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے عملہ کو ڈیوٹی پر رہنے پر پابند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر قانون کی بالا دستی ہوگی تو ملک سے جرائم کا خاتمہ ہو گا ملک ترقی کرے گااور ادارے مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں مل ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہے دشمن ہمیں دھڑوں میں تقسیم کر رہا ہے اور ہم دشمن کے ہاتھ میں کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔ تمام مکاتب فکر کو بلاتفریق اسلام اور ملک پاکستان کی سر بلندی کے لیے کام کرنا ہے۔اور آپسی اختلاف کوبھولنا ہوگا ۔سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہمیں اس شہر جھنگ اور ملک پاکستان کو امن کا گہورا بنانا ہے۔کیونکہ ہم سب کی بقا ملک پاکستان کی بقا سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes