افغان سموں کے سگنل روکنے کے لیے افغانستان کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ

Published on January 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

9
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان نے افغان سموں کے پاکستان میں سگنل روکنے کے لیے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ افغان سمیں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو ر ہی ہیں۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان موبائل کمپنیوں کی رومنگ بند کر دی گئی ہے لیکن بارڈر کے قریب افغان سرزمین پر لگے ٹاورز کے سگنل پاکستان میں آتے ہیں جس کی وجہ سے افغان سمیں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں افغان سموں کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے گا جبکہ پاکستانی سموں کو بھی غیر قانونی طور پر افغانستان میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme