بورے والا( یواین پی) چھٹی سالانہ محفل نعت صلی اللہ علیہ وسلم گرشتہ شب مسجدشب قدر مجاہد کالونی بورے والہ میں منعقد ہوئی۔جس میں پاکستان کے نامور ثنا ء خوان عاطف نواب آف لاہور،اویس نذیر مدنی آف گوجرہ،محمد مظہر اقبال آف فیصل آباد مقامی نعت خواں شہراز عالم اور مزمل ایوب آفریدی نے شرکت کی،نقابت کے فرائض حافظ ذیشان رضا قادری اور قاسم محمود مدنی نے انجام دیئے اور تلاوت قرآن کی سعادت حافظ عتیق الرحمان نے حاصل کی محفل کے اختتام پر لنگر کا بھی اہتمام تھا۔