پنجاب میں شدید سردی کی لہر جاری

Published on January 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 762)      No Comments

punjab_image
 لاہور(یو این پی)پنجاب میں شدیدسردی کی لہر جاری ہے،،ٹھنڈے موسم میں گرم پکوان مل جائیں تو موسم کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے اسی لئے تو لاہوری ویک اینڈ کو انجوائے کرتے ہوئے گرما گرم پکوانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔موسم سرد ہو تو موج مستی کا مزاہ ی کچھ الگ ہوتا ہے کہیں سیر و تفریح ہوتی ہے تو کہیں گرم پکوان سے لطف اندوز ہوا جاتا ہے مگرخوش خوراک لاہوریوں کا تو کوئی جواب نہیں،جوان دنوں خوشگوار موسم کے ساتھ گرم سموسوں،گاجر کا حلوہ پکوڑے کھانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں،شہری کہتے ہیں چٹ پٹے پکوان مل جائیں تو پھر کسی اور جانب توجہ ہی نہیں رہتی ۔موسم سرد ہو تو مچھلی کھانے کو بھی ہر کسی کا دل للچاتا ہے پھر گھروں میں تو فرمائشیں بھی شروع ہوجاتی ہیں شری کہتے ہیں فرائی فش کھانے سے تو مزا ہی آجاتا ہے۔ٹھنڈے موسم میں ویک اینڈ کو انجوائے کرتے شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں چٹ پٹے اور لذیذ پکوان مل جائیں تو تہوار کی سی خوشی میسر ہوتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes