پشاور(یواین پی)وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے کرنے والے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور کھلا تضادسامنے آگیا ہے ۔ یونیورسٹیوں کیلئے مخصوص تین سو پینتالیس پولیس اہلکاروں میں سے ایک سو تیس اہلکار وی آئی پی ڈیوٹی پر مامورہیں ۔اساتذہ کی یونین نے جامعات کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہارکر دیا ہے ۔