کراچی میں 60ہندو جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب

Published on January 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 686)      No Comments

333
کراچی(یواین پی)پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام ساٹھ ہندو جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی اور پاکستان بیت المال کے ایم ڈی بھی شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی یہ شادی کی تقریب ہے کوئی عام تقریب نہیں زندگی بھر کا ساتھ دینے کے لیے ساٹھ ہندو جوڑوں سات پھیرے لے رہے ہیں۔سولہ سنگھار کے ساتھ چہرے پر گھونگھٹ لئے دلہنیں پہنچیں کراچی کے وائی ایم سی اے کلب جہاں ہر دلہن کو اسکے پتی کے ساتھ شادی کے بندھن میں باندھ دیا گیا۔ہندو رسم و رواج کے مطابق دلہن اور دلہا کے پھیروں کے بعد خوشی اور غم میں ساتھ رہنے کے لیے نئے نویلے جوڑوں سے وچن بھی لیا گیا۔پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے پاکستان ہندو کونسل کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا ، جبکہ پاکستان بیت المال نے بھی ہر نئے جوڑے کو بیس ہزار روپے اور ایک سلائی مشین تحفے کے طور پر دی ۔تقریب میں پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی ، ایم ڈی پاکستان بیت المال اور پی ایم ایل ن کے رہنما صدیق الفاروق نے بھی شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog