فوج سے مکمل ہم آہنگی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف

Published on January 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 643)      No Comments

666
اسلام آباد:(یواین پی)وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سول حکومت اور فوج کے درمیان بھرپور ہم آہنگی ہے،ہر کام باہمی مشاورت سے ہوتا ہے، حکومت کو ان پٹ ملتی ہے جسکے ذریعے بہتر انداز میں فیصلے ہوتے ہیں۔وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر کام سست روی کا شکار ہے۔ لندن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکی حکومت ہر سطح پر فوج سے مشاورت کرتی ہے،پاکستان میں مسائل اتنے گھمبیر ہیں کہ کوئی بھی انہیں اکیلا حل نہیں کرسکتا۔انہوں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ چاہے آپریشن ضرب عضب ہو، آئینی ترمیم ہو یا نیشنل ایکشن پلان ہرکام مشاورت سے ہوتا ہے،ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ نکات پر کام سست روی کا شکار ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا دین بھی کہتا ہے کہ آپس میں مشورہ کرنا چاہیئے۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا پاکستان میں شرپسندوں اور کالعدم تنظیموں کیخلاف کام کرنے کیلئے بھی پلان بن رہا ہے.۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy