راولپنڈی(یواین پی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں جب کہ اس حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی عظیم ادارہ ہے اورمدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجاؤں گا تاہم مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا۔