اسلام آباد(یواین پی)اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لوئر دیر اور مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا وِرد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 تھی جبکہ گہرائی 300 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش تھا۔