کراچی میں امن کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ؛راحیل شریف

Published on January 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

111
کراچی (یواین پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکواٹرز کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کراچی آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے کراچی میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرنے پر رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کو شاباشی دی اور کہا کراچی میں قیام امن کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس، ڈی جی رینجرز سندھ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف اور اجلاس کے دیگر شرکاءکو کراچی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشنز کی وجہ سے حالات بہتری کے طرف گامزن ہیں۔بریفنگ کے بعد آرمی چیف نے کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز کی تعریف کی اور کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں انٹیلی جنس اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے اور کراچی کا امن ہر قیمت یقینی بنائیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ کراچی میں خوف سے پاک ماحول لوگوں کا حق ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ کراچی اور قبائلی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes