وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوار ڈینیشن آفیسر ناصر جما ل ہوتیانہ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ کے ہر بچے کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں محکمہ تعلیم کے افسران وزیر اعلی کے وژن کے مطابق ہر بچے تک علم کی روشنی پہنچانے کے لیے اقدامات کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں فروغ تعلیم کے حوالہ سے چیف منسٹر روڈ میپ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی ای او سکینڈری جاوید احمد باجوہ ، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق، ڈی ڈی اوزاسرار الحق، لنگاہ ، محمد عاصم اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات سے نابلد چند افراد اسلام کے نام پر بدامنی پھیلا رہے ہیں حالانکہ اسلام کے معنی ہی سلامتی کے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے افراد کے عزائم کو صبر ، ہمت و حوصلہ اور استقامت سے خاک میں ملانا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں بچوں کے سکول میں داخلہ اور حاضری کی شرح میں بہتری، اساتذہ کی حاضری کی شرح میں بہتری کے لیے ایجوکیشن افسران کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیتے رہیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنائیں