اسلام آباد(یواین پی)چودھری نثار اور خورشید شاہ کے درمیان لفظی جنگ کو وزیراعظم بھی ٹھنڈا نہ کر سکے۔ وزیر اعظم نے چوہدری نثار کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا تو چوہدری صاحب نے دو ٹوک بتا دیا کہ بے بنیاد الزامات پر چپ نہیں رہ سکتا۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف اور چودھری نثار علی خان کے درمیان ہونے والی ون ٹو ون ملاقات کی اندرونی کہانی میڈیا نے حاصل کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور خورشید شاہ کے معاملے پر چودھری نثار نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے صاف انکار کر دیا۔ کہنے لگے کہ میرے خلاف بے بنیاد باتیں ہونگی تو جواب ضرور دوں گا۔ پیپلز پارٹی اصل درد کیوں نہیں بتاتی وزیر اعظم نے چودھری نثار کو صبرو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا تو نثار نے بھی صاف کہہ دیا کہ اپنا دفاع خود کروں گا ادھار رکھنے والا شخص نہیں حساب فوری برابر کروں گا۔اینٹ کا جواب پتھر سے دوں گا وزیر اعظم بولے سندھ حکومت سے تصادم نہیں چاہتا اس لیے تحمل کا مشورہ دے رہا ہوں۔ دونوں کے درمیان ملاقات میں رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ آئین اور قانون کے مطابق حل کرنے ہر اتفاق کیا گیا۔ چودھری صاحب نے کہا کہ سندھ حکومت نے توسیع کی سمری نہ بھجوائی تو پہلے کی طرح وفاق خود رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ ملاقات میں کراچی آپریشن کا دائرہ کار پورے سندھ تک بڑھانے کے حوالے سے بھی رینجرز اور عسکری اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔