اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر آسٹریلیا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

Published on January 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments

444
میلبورن:(یو این پی) آسٹریلیا میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جب کہ متعدد اسکولوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساتھ ویلز کے 7 اسکولوں کو کمپیوٹرائزڈ فون کال پر 40 منٹ میں بم اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں کے فورا بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جب کہ اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق صبح 11 بجے کے وقت اسکولوں کو روبوٹک کال موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی کہ بچوں کے بیگ میں بم موجود ہے جس کے بعد سڈنی اور میلبورن سمیت نیو ساؤتھ ویلز کے کئی شہروں میں اسکول بند کر دیئے گئے۔ آسٹریلیا کی ریاستی اور وفاقی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں ان دھمکی آمیر فون کالز کا لندن، پیرس، بیلجئم، ناروے، ایمسٹرڈیم اور ٹوکیو میں ملنے والی فون کالز سے کوئی تعلق تو نہیں ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے محکمہ تعلیم نے بھی متعدد اسکولوں کو دھمکی آمیز فون کالز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسکولز طالبعلموں کی سیکیورٹی کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں جب کہ پولیس بھی تمام تر انتظامات کر رہی ہے۔ پولیس نے بم کی اطلاع کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy