گجرات ( آصف شیخ)کھاریاں شہر اور گردو نواح میں بارش ہونے پر کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں خشک سردی سے بیمار ہونے والوں کی تعداد کم ہو جائے گی۔ گزشتہ روز کھاریاں شہر اور گردو نواح میں بارش ہونے سے خشک سردی کی وجہ سے موسمی بیماریاں کم ہو جائیں گی۔ جبکہ گندم کی فصل کو بارش کی وجہ سے فائدہ پہنچے گا۔ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ بارش کی وجہ سے کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور ڈیزل کی مہنگائی کی وجہ سے کاشتکار فصلوں کو پانی دینے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار تھے۔ بارش کی وجہ سے گندم کی فصل کو فائدہ پہنچے گا۔