وہاڑی(یواین پی) چےئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی محمد نعیم اختر خان بھابھہ کی صدارت میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں خادم پنجاب دیہی سڑکات کے70کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی اجلاس ڈی سی او کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا جس مین اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ایم این اے سعید احمد خان منیس ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ ، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں ، ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ، ای ڈی او فنانس محمد غیاث، ایکسیئن ہائی وے چودھری افتخار ، ایس ڈی او ہائی وے راؤ دلشاد، محمد اشرف، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب دیہی عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور اجناس کو کھیت سے منڈی تک باآسانی لے جانے کے لیے مرحلہ وار ‘‘پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے ‘‘ کے نعرے پر عمل درآمد کے لیے فنڈز فراہم کررہے ہیں اب تک خادم پنجاب دیہی سڑکات پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں 81کلو میٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیرو کشادگی کا م مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ58کلومیٹر طویل سڑکوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ان منصوبوں پر ایک ارب سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے اور70کروڑ روپے مالیت کی مزید 60 کلو میٹر طویل نئی سڑکوں کی کشادگی و تعمیر کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ خام پنجاب دیہی سڑکات پروگرام کے فنڈز تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی باہمی مشاورت اور ان کے تجویز کردہ منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں اور تمام حلقوں میں مساوی بنیادوں پر فنڈز کی تقسیم کی جا رہی ہے