پاکستان کے مختلف شہروں میں آرمی چیف کے حق میں ریلیاں

Published on February 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

222
اسلام آباد(یواین پی) کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں کے شرکاء نے آرمی چیف سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جنرل راحیل شریف کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں آرمی چیف کے حق میں نعرے لگائے گئے اور ریلی میں شریک لوگوں نے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ واپس لیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہے اور جب تک آپریشن ختم نہیں ہوگا انکو رہنا چاہئے۔ ریلی میں شریک لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ہے اور سپہ سالار جنگ کو درمیان میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes