گوجرانوالہ :(یواین پی)گوجرانوالہ کے ننھے ماڈلز بھی کسی سے کم نہیں۔ ریمپ پر کیٹ واک کرکے ننھی پریوں اور گڈوں نے ایسے جلوے بکھیرے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں ننھے ماڈلز کے درمیان کیٹ واک کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ رنگ برنگی کلیکشن زیب تن کئے ننھی پریوں اور گڈوں نے ایسے پوز دئیے کہ جنہیں دیکھ کر بڑے بڑے ماڈلز بھی حیران رہ جائیں۔ننھے ماڈلز کے والدین کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے بچوں میں نہ صرف خود اعتمادی بڑھتی ہے بلکہ یہ ان کی ذہنی نشونما کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔کیٹ واک کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد بچوں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔ننھے ماڈلز کی لاجواب پرفارمنس سے جہاں حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے، وہیں بچوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع میسر آیا۔