بورے والا سے لا ہو ر جا نے والی بس حاجی آباد موڑ کے قریب دوسری بس کو اوورٹیک کرتے ہو ئے سامنے آنے والی وین ٹکراگئی
بورے والا(یو این پی)لاہور رورڈ پر گگو منڈی حاجی آباد موڑ کے قریب بس اور مسافروین میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دیگر 21زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلا ت کے مطابق بورے والا سے لا ہو ر جا نے والی بس نمبر ایم این ایس-2186حاجی آباد موڑ کے قریب ایک دوسری بس کو اوورٹیک کرتے ہو ئے عارف والا سے آنے والی مسافروین نمبر بی کے-2513سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 21دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسیکو1122 اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔حادثے کے پیش نظر ہسپتال میں ایمر جنسی نافذکردی گئی 4زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان بھجوادیاگیا ہے ۔