لاہور (یو این پی)پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کی مد میں کرپشن کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ ان کچی بستیوں میں آئیں اور ان کی حالت زار دیکھیں جہاں اوپر سے اورنج ٹرین چلائی جا رہی ہے اور صرف ایک وزیر کے چند مرلے زمین بچانے کے لئے کچی بستیوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔