حیدرآباد(یواین پی)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے وفاقی وزراء ، سارا جاہ و جلال سندھ میں ہی دکھاتے ہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی لوگوں کو مروانے کی سیاست نہیں کی ۔ یہ ن لیگ کا شیوا ہے جو ہر قیمت پر انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن پر تنقید کی کہا کہ ن لیگ میں تو دہشتگردوں کی ڈھکی چھپی حمایت موجود تھی، آپریشن فوج نے شروع کروایا۔ پیپلز پارٹی نے کبھی قتل و غارت کی سیاست نہیں کی، ن لیگ ہر قیمت پر الیکشن جیتنے کے لیے ایسا کرتی ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا وفاقی وزراء سارا جاہ و جلال سندھ میں دکھاتے ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بجلی کے مسئلے پر پہلے خود احتجاج کی قیادت کی تھی۔ اب بھی مینارپاکستان پر جاکر پنکھا جھلیں، شاید بجلی کا مسئلہ حل ہوجائے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا نیشنل ایکشن پروگرام صوبائی معاملہ ہے۔ ایک صوبے کی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو اپنی پارٹی کے زیر اثر کرلیا ہے۔