حکومت ریلوے کا لونی کے مسائل حل کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا،نوابزادہ محسن

Published on February 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

raja
اے این پی ولی کا ڈھوک رتہ ریلوے کالونی راولپنڈی میں جلسے کا انعقاد، درجنوں خواتین کا شمولیت کا اعلان
راولپنڈی(یواین پی)اے این پی ولی کا ڈھوک رتہ ریلوے کالونی راولپنڈی میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی، جلسہ میں درجنوں خواتین نے اے این پی ولی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ فضا اے این پی ولی زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ جلسہ سے مرکزی رہنماؤں نوابزادہ محسن علی خان، محمد ریاض بنگش، خواتین ونگ کی صوبائی صدر سوناسلیم نے خطاب کیا۔ اے این پی ولی کے سینئر نائب صدر نوابزادہ محسن علی خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریلوے کالونی کے مسائل کو اس طرح نظرانداز کردیا جیسے یہ لوگ کسی دشمن ملک کے شہری ہوں ۔ مارچ میں اے این پی ولی کے جلسہ سے پہلے اگر کالونی کے مسائل حل نہ کئے گئے تو دمادم مست قلندر ہوگا۔ خواتین ونگ پنجاب کی صدر سونیا سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو وطن عزیز کی ترقی اور اپنے حقوق کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ جلسہ سے انجام شہزاد، وینا کنول و دیگ نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog