لاڑکانہ(یو این پی)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو کوئی اقلیت میں نہیں بدل سکتا ہے ۔تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے جنرل راحیل شریف کا خاندان نشان حیدر سے بھرا ہوا ہے اور راحیل شریف پہلے ہی جنگ میں پھنسا ہوا ہے آپ مجھ سے سوال نہ کریں ،میڈیا سسٹم کو چلنے دے،ادارے ہیں جو چلنے چاہیں خورشید شاہ نے کہا سندھ میں بھی ترقی ہونی چاہے، سندھ حکومت کو بڑے شہروں میں ہسپتال بنانے چاہیں، نندی پور کی طرح یہ نہیں کہنا چاہے اندھیرا ختم ہو گیا اور بعد میں پھر اندھیرا چھا جائے،کسی کو نہیں پتہ کام کیسے کرنا ہے انٹی کرپشن والے پہلے آ کر فائلیں لے جاتے ہیں اور نیب والے بعد میں فائلیں ڈھونڈتے رہتے ہیں۔اپوزیشن کو کمزور نہ کیا جائے کیونکہ جس ملک کی اپوزیشن طاقتور ہو گی اس ملک کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔ اٹھارہ سال بعد مردم شماری ہو رہی ہے اسے منسوخ نہ کیا جائے اور شفاف طریقے سے ہونی چاہئے، فوج کو اس کے لئے استعمال کرنا چاہئے، ہمارے قرضے بڑھ رہے ہیں ، غلط کام غلط ہے، چوری دس سال پہلے ہو یا بعد میں چوری ہے، فوج کو ہر جگہ استعمال کرنا چاہئے، مردم شماری سے مستقبل کی پلاننگ کی جاتی ہےجبکہ سندھ کے لوگوں کو اقلیت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔