لاہور(یو این پی)پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ پرفارمنس پرسوشل میڈیا پربھی صارفین میدان میں آگئے۔ کوئی بلے بازوں پر پھٹ پڑا تو کسی نے آفریدی کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص بیٹنگ پرسوشل میڈیا صارفین نے بھی کھلاڑیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کی جانب سے ایسی ناقص بیٹنگ پہلی مرتبہ دیکھی۔قاسم شاہ لکھتے ہیں کہ بلے باز اسکول کے بچوں کی طرح آوٴٹ ہوتے رہے۔ایک صارف نے خرم منظور کی شمولیت پر مزاحیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آفریدی شہزاد سے نکلے، خرم منظور میں پھنس گئے۔طارق نامی صارف لکھتے ہیں کہ پاکستان ٹیم گزشتہ کئی سیریز سے اچھا پرفارم نہیں کررہی، کپتان شاہدآفرید کو اب کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔