شیو سینا کے مقامی لیڈر کا خاتون کانسٹیبل پر بہیمانہ تشدد

Published on February 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

6
ممبئی(یو این پی) ہندوستان میں انتہا پسندی کے آئے دن نئے نئے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ حال ہی میں ممبئی میں ہندو انتہا پسند شیو سینا کے رہنما نے خاتون کانسٹیبل پر تشدد کیا۔ بھارتی ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل نے گاڑی چلانے کے دوران ہندو انتہا پسند شیو سینا کے مقامی لیڈرکو فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا تو روک لیا جس پر ششی کانت کل گدے نامی شخص نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ششی کانت نے خاتون کو ایک نہ دو کئی بار تھپڑ مارے جبکہ اس دوران کوئی بھی خاتون کی مدد کیلئے نہیں آیا تاہم اس واقعے کے کچھ دیر بعد مقامی لوگوں کی مد د سے ششی کانت کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes