تین سال قبل قتل ہو نے والے کانسٹیبل عمران کے قاتل تا حال گرفتار نہ ہوسکے

Published on March 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

images
جھنگ (یواین این پاکستان)تین سال قبل قتل ہو نے والے کانسٹیبل عمران کے قاتل تا حال گرفتار نہ ہوسکے۔ مقتول کے لواحقین انصاف کے لیے دربدر دھکے کھاتے پھر رہے ہیں با اثر ملزمان جن میں ایک پولیس اے ایس آئی بھی شامل ہے نے مقتول کی والدہ اور گواہان کو احاطہ عدالت میں تشدد کا نشنہ بنایا اور مقدمے کی پیروی سے باز رہنے کو کہا بصورت دیگر قتل اور سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔مقتول کانسٹیبل کی والدہ کو تا حال پنشن بھی جاری نہیں کی گئی ۔لواحقین بار بار ڈی پی اوآفس جھنگ چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن اُنہیں انصاف کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مقتول کا چھوٹا بھائی جو کہ ملزمان نے اغوا کر رکھا ہے وہ بھی تا حال برآمد نہ ہو سکا۔مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ملزمان نے اُسے بھی قتل کر دیا ہو لیکن یہاں جنگل کا قانون ہے غریب آدمی کی کوئی نہیں سُن رہا۔مقتول ایلیٹ پولیس کے کانسٹیبل کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیر قانون اور چیف جسسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے ورنہ میں خود سوزی کر لوں گی ایسی زندگی سے تو مرنا بہتر ہے جس میں ایک ماں اپنے بیٹے کے قاتل کو سزا نہ دلوا سکے

فکس اٹ کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی نوجوانوں میں کچھ کرنے کا عزم پیدا ہوا ہے
جھنگ۔۔۔فکس اٹ کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی نوجوانوں میں کچھ کرنے کا عزم پیدا ہوا ہے ذرائع کے مطابق جھنگ میں ذمہ دار شہری کے نام سے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور نوجوانوں نے جھنگ سے کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے اُن کا مقصد ہر اُس شخص سے کام لینا ہے جو ریاست سے ہزاروں روپے تنخواہ وصول کر نے کے باوجود اپنا کام نہیں کرتا۔اس کے علاوہ ترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی کا حساب عوام کی عدالت میں پیش کرنا ہے تاکہ بیوروکریٹس عوامی دولت پر اپنا ہاتھ صاف کرنے کی بجائے وہ پیسہ صحیح سمت میں استعمال کریں ۔پولیس اور پٹواری کلچر کے خلاف اس تنظیم کے لوگ انتہائی پر عزم ہیں ،اُن کے مقاصد میں یہ بات بھی شامل ہے کہ جس سرکاری افسر یا اہلکار کے اثاثے اُس کی انکم سے زیادہ ہیں وہ اُس کی اطلاع نیب کو بذریعہ درخواست دیں گے اور ہر کرپٹ اہلکار کی کرپشن بذریعہ فلیکس بھر میں آویزاں کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تنظیم عوام میں فرقہ واریت اور تعصب کے خلاف بھی شعور بیدار کرنے کا بھر پور ارادہ رکھتے ہیں عین ممکن ہے کہ ایسے محب وطن لوگ جلد ہی پورے ملک میں ملکی ترقی کے لیے میدان عمل میں آئیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy