ٹرانسپورٹر کی ملہ بھگت سے ہارون آباد کے مسافروں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک

Published on November 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

\"bus\"
ہارون آباد(یواین پی)محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹر کی ملہ بھگت سے ہارون آباد کے مسافروں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جارہا ہے خصوصی طور پر ہارون آباد سے چلنے والی ہائی ایس ویگنوں میں مسافروں کو ایسے ٹھونسا جاتا ہے جیسے مرغیوں کے ڈربے میں مرغیوں کو ٹھونسا جاتا ہے ہائی ایکس ویگن جس میں بمشکل 14افرد کی گنجائش ہوتی ہے اس میں 25سے زائد افراد کو جانوروں کی طرح دھکیلا جاتا ہے اگر کوئی مسافر احتجاج کرے تو نہ صرف اس کے ساتھ بد تمیزی کی جاتی ہے بلکہ اس کو اڈے کی بدمعاشی بھی برداشت کرنا پڑتی ہے اور کوئی دوسری گاڑی والا اُسے بٹھانے کی کی جرات بھی نہیں کرتا جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی عوامی شکایات کا بھی کوئی نوٹس نہیں لیا ۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے شہروں میں بسنے والی عوام بھی اس پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں لاہور اور بڑے شہروں کے لیے تو موٹر وے اور میٹرو بسوں کی سہولتیں ہمارے ٹوٹی سڑکیں گٹر ابلتی گلیاں اور سفر کے لیے جانوروں والے ڈربے کیا انصاف ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog