پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھت سے چھلانگ لگانے والا نوجوان جاں بحق

Published on March 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

222
راولپنڈی(یواین پی) سی پی او راولپنڈی اسرار احمد نے تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران دوسری منزل سے حادثاتی طور پر گر کر نوجوان کی ہلاکت کے بعد ایس ایچ او کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جو تین روز میں اپنی رپورٹ سی پی او راولپنڈی کو پیش کرے گی۔ گزشتہ روز محلہ حاجیاں میں پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کے دوران گھر میں گھس کر لاٹھی چارج کی جس پر جان بچانے کی کوشش میں دوسری منزل کی چھت سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔ جس کے بعد اہل علاقہ نے تھانہ ریس کورس کے باہر شدید احتجاج کیا، جبکہ موٹر سائکلوں کو بھی آگ لگائی گئی۔ پولیس پر پتھرائو کے سبب پولیس ک جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس بھی چلائے گئے۔ نوجوان کی حادثاتی ہلاکت کو نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد نے ایس ایچ او ریس کورس چوہدری الیاس کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جس کی رپورٹ پر مزید کارائی کی جائے گی۔ ادھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے ھوالے کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes