کہا تو تھا کہ مارچ میں حالات خراب ہوں گے: منظور وسان

Published on March 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

333
کراچی(یو این پی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پھر خواب دیکھ لیا کہتے ہیں پہلے ہی کہا تھا کہ مارچ میں حالات خراب ہو ں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پھر خواب کی باتیں کرنا شروع کردیں ۔کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مارچ میں حالات خراب ہوں گے۔خواب دیکھ رہاہوں کہ حالات خراب ہوں گے کچھ لوگ آئیں گے اور کچھ لوگ جائیں گے وہ خواب میں لوگوں کو گرفتار ہوتے ہوئے بھی دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پہلے سے بھی مضبوط ہوگی پیپلزپارٹی کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔نقصان کسی اور کا ہوتا دیکھ رہا ہوں منظور وسان کے خواب کی تعبیر پوری ہو یا نہ ہو خواب کے مزے خوب لیتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes