راولپنڈی(یو این پی)افغانستان کے علاقے سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں واقع پاکستان کی فوجی چوکی پر حملہ کیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شماسی میں واقع پاک فوج کی زیارت چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں راکٹ داغے گئے اور دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور فوری جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔