راولپنڈی(یو این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شبقدر میں جوانمردی کا مظاہرہ کرنے والے شہید پولیس حوالدار نسیم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شبقدر میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام کی جان و مال تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنے پر پولیس کے حوالدار نسیم شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔