وزیراعظم اور آرمی چیف 9 مارچ سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Published on March 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

222
راولپنڈی(یو این پی)وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں نارتھ تھنڈر کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں جس کا مقصد دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تربیت حاصل کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فوجی مشقوں کے معائنے کیلئے خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme