ایم کیو ایم چھوڑ کر ڈاکٹر صغیر بھی مصطفیٰ کمال کے خیمے میں شامل

Published on March 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

333
مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے شانہ بشانہ مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں
کراچی:(یو این پی)  سابق صوبائی وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹر صغیر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے خیمے میں شامل ہو گئے ہیں۔ کراچی میں مصطفی کمال کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ اس چھوٹے سے گھر میں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جگہ کم پڑ جائے گی اور بڑے بڑے لوگ اس قافلے میں شامل ہوں گے، پریس کانفرنس پہ کانفرنس ہوگی اور لوگوں کا یہاں جم غفیر لگا رہے گا۔ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی جو سوچ لے کر اٹھے ہیں یہ سوچ اتنی مثبت لگی کہ میں خود چل کر یہاں آیاہوں، مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے شانہ بشانہ مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اپنے شہر، صوبے اور ملک شہر کیلئے بحیثیت کراچی کا شہری میں سمجھتا ہوں اپنا کردار ادا کروں اور آج اس چیز کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں رہی، کراچی ترقی کرے گا تو سندھ ترقی کرے گا، پاکستان مضبوط ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes