مارچ اور اپریل پاکستان کی سیاست کیلئے انتہائی اہم ہیں : ایاز لطیف پلیجو

Published on March 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

1111
حیدرآباد(یو این پی)قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ مارچ اور اپریل پاکستان کی سیاست کے لئے انتہائی اہم ہیں، سیاست میں بہت بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔تفصیلات کےمطابق حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ مارچ اور اپریل میں سیاست میں بہت بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں، جو سیاسی پارٹیاں جمہوری ہوں گی انہیں کوئی خوف نہیں ہونا چاہئے اور جو سیاسی پارٹیاں کرپشن اور اسلحہ کی بنیاد پر چل رہی ہیں ان میں بڑی ابتری آنے والی ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں جب اختلاف کا حق چھین لیں گی تو ان میں بڑے بھونچال آئیں گے، جو کچھ ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں شخصی فیصلوں کے یہی نتائج نکلتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题