ملتان(یو این پی)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیابی پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ان کا بیٹا بھی جلد بازیاب ہوجائیگا۔تفصیلات کےمطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی بازیا بی کی خبر سن کر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلا نی کے جذبات بھی ابھر آئے اور کیوں نہ ھو ، ان کے جواں سالہ بیٹے علی حیدر گیلا نی کو 2013 کے الیکشن سے قبل سیاسی جلسے سے واپسی پر ملتان سے اغواء کرلیا گیا تھا متعدد بار کو ششیں بھی کی گئیں بیٹے کی بازیا بی کے لیئے یوسف رضا گیلا نی نے موجودہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بھی را بطے رکھے جبکہ وزیر ستان سمیت افغان حکومت سے بھی بیٹے کی با زیا بی کے لیئے بھت بار رابطے کئے۔علی حیدر گیلا نی کی با زیا بی کے لیئے حکو متی سطح پر کو ششیں بھی کی گئیں جبکہ چند ماہ قبل اغوا کا روں نے یوسف رضا گیلا نی سے علی حیدر گیلا نی کی ٹیلی فون پر بات بھی کروا ئی۔جس سے ایک امید پیدا ھو ئی کہ علی حیدر جلد بازیا ب ھو جا ئیں گےشھباز تا ثیر کی با زیا بی کے بعد یوسف رضا گیلا نی اپنے بیٹے کی با زیا بی کے لیئے بھی پر امید ھیں۔