ڈاکٹر صغیر نے قائد ایم کیو ایم کو للکار ڈالا،اپنے مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج

Published on March 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

444444
کراچی(یو این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے باغی رہنما ڈاکٹر صغیر نے ایم کیو ایم کے قائد کو اپنے  مدمقابل الیکشن لڑنے کا چیلنج دے ڈالا بولے فاروق ستار اپنے قائد کو پاکستان بلالیں کسی بھی حلقے میں انکا سامنا کرنے کو تیار ہوں انہوں نے مصطفیٰ عزیز آبادی کے ٹویٹ کا جواب بھی شاعری میں دیا۔تفصیلات کےمطابق مصطفیٰ کمال کی نئی پارٹی کا نیا عزم  تیسرا کھلاڑی تو ہارڈ ہٹر نکلا آتے ہی جارحانہ انداز اپنا لیا نہ کسی ساتھی کو نہ کھلاڑی کو ڈائریکٹ  ہی للکارا قائد متحدہ کو۔بولے  فاروق ستار اپنے قائد کو  پاکستان بلالیں جس حلقے سے کہیں گے قائد متحدہ کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔ڈاکٹر صغیر نے مصطفیٰ عزیز آبادی کے شعر کا ایسا جواب دیا کہ شعرہی شعرمیں حساب چکتا کردیا۔ڈاکٹر صغیر بولے فاروق ستار سے ایسے بیان کی توقع نہیں تھی مگر وہ ڈرے ہوئے ہیں اپنی جان بچانا چاہ رہے ہیں  ان کی بات سے لگتا ہے کہ انھوں نے مکمل پلان بنا لیا ہے۔بولے  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے استعفیٰ دینے کے لیے بھی رابطہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog