شہباز تاثیر کی 4 سال 7 ماہ بعد اپنے اہلخانہ سے ملاقات؛ انتہائی جذباتی مناظر

Published on March 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      No Comments

467155-shahbaztaseer-1457514560-187-640x480لاہور… سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر ساڑھے 4 برس بعد سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ سے اپنے گھر پہنچ گئے جہاں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے۔

 شہباز تاثیر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ سےلاہور ایئرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں ان کا استقبال ان کی والدہ اور بھائی سمیت دیگر اہل خانہ نے کیا جہاں انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے، شہبازتاثیر کی والدہ نے انہیں گلے سے لگایا تو ماں بیٹے دونوں کی آنکھوں سے زار و قطار آنسو نکلنا شروع ہوگئے۔

ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے شہباز تاثیر سے موبائل فون پر گفتگو کی اور انہیں واپسی کی مبارک باد دی، شہباز تاثیر سخت سیکیورٹی میں بلاول بھٹو زرداری کی بھجوائی گئی بلٹ پروف گاڑی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پہنچے۔

شہباز تاثیر کے گھر میں اس وقت جشن کا سماں ہے، جہاں ان کے اہل خانہ اور رشتے داروں کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ ہر آنے والے کو مٹھائیاں کھلائی جارہی ہیں۔دوسری جانب شہباز تاثیر کے گھر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پولیس کے اضافی دستے اطراف میں تعینات ہیں جب کہ صرف گھر ہر 50 س زائد اہلکار موجود ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز تاثیر گزشتہ روز کچلاک سے بازیاب ہوئے تھے جہاں سے انہیں سیکیورٹی فورسز نے اپنی حفاظت میں لےلیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme