کراچی (یو این پی) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی۔ ڈاکٹرز نے گھر پہنچ کر طبی معائنہ شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی۔اطلاع ملنے پر ڈاکٹرز کی ٹیم فوری طور پر ان کے گھر پہنچی اور طبی معائنہ شروع کر دیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کے مطابق سابق صدر کی بائیں ٹانگ میں تکلیف ہے جس کی وجہ سے ان کی بائیں ٹانگ سن ہو گئی ہے۔