ملتان (یو این پی) جلالپور پیر والا کے علی مشتاق اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے۔ جلسے کی تیاریاں جاری ہیں اور سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چار واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جن میں سے تین عوام کے لیے استعمال ہوں گے جبکہ ایک گیٹ اسپیلش پروٹوکول کے لیے ہے۔ تحصیل صدر تحریک انصاف خواجہ آصف کے مطابق 45 ہزار لوگ جلسے میں شرکت کریں گے۔ گراؤنڈ میں 50 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔