ن لیگ کو پنجاب میں ون مین شو کا نظام نہیں چلانے دیا جا ئیگا ‘ چوہدری محمد سرور
Published on March 14, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 355) No Comments
لاہور(یو این پی) سابق گور نر وتحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوارچوہدری محمدسرور نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارا ت دلوانے کیلئے احتجاجی تحر یک چلانے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو پنجاب میں ون مین شو کا نظام نہیں چلانے دیا جا ئیگا ‘نیب کے خلاف (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا موقف ایک ہے ‘(ن) کا اپنے ا راکین اسمبلی کو25/25کروڑ کے تر قیاتی فنڈز دینا کر پشن اور صوبائی خزانہ پر ڈاکہ ہے ‘ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں کو دےئے جائیں ‘نیب پنجاب میں کاروائی کر یگی تو حکمرانوں کی کر پشن بے نقاب ہوگی ‘موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی کے سواکچھ نہیں ہوگا ‘عمران خان ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔ وہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں آئی ٹی ایف کے زیر اہتمام پارٹی کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سردار کامل عمر ‘رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ‘تحریک انصاف یوتھ ونگ کے چوہدری وسیم رامے ‘آئی ٹی ایف پنجاب کی صدر ثانیہ کامران ‘سابق صدر یوتھ ونگ سنٹر ل پنجاب عبیدالر حمن سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ نے کر پشن کی ہے اسی وجہ سے وہ پنجاب میں نیب کی کاروائیوں سے خوفزدہ ہو تے ہیں مگرتحر یک انصاف حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دے گی اور ملک میں کر پشن کر نیوالے ہر شخص کا بلاتفر یق احتساب ہو نا چاہیے ورنہ کر پشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں (ن) اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کیساتھ سوتیلی ماہ جیسا سلوک کر رہی ہے پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں (ن) لیگ کو اکثر یت حاصل ہے لیکن اسکے باوجود بھی وہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیارا ت دینے کیلئے تیار نہیں لیکن تحر یک انصاف اس کیلئے تحر یک چلائے گی اور بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیار ات دلوائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی خیبر پختونخواہ کا دامن صاف ہے اس لے ہم خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں مگر پنجاب کے حکمران نیب کے نام سے بھی ڈرتے ہیں جس سے انکا اصل چہرہ بے نقاب ہو رہا ہے ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 84
Related
Free WordPress Themes