اسلام آباد(یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک کے پروگرامز کے داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ سوموار21۔مارچ 2016ء ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔داخلہ فارم مع فیس ملک بھر میں موجود فرسٹ ویمن بینک ٗ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ٗ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام نامزد برانچوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ٗ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔
داخلوں کے بارے میں تفصیلی معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں۔یکم فروری سے شروع ہونے والے سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ ایڈمشن ڈپارٹمنٹ کے فون نمبر 051-9057151 ٗٹیچر ٹریننگ پروگرام کے بارے میں 051-9057421ٗ سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057431ٗ ہائر سیکنڈری پروگرامز کے بارے میں 051-9057432ٗبیچلر پروگرامز کے بارے میں 051-9057435ٗ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے بارے میں 051-9057422 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
www.aiou.edu.pk