کور کمانڈرز کانفرنس : سپہ سالار کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت

Published on March 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

111
اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کورکمانڈ کانفرنس ہوئی ہے جس میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز آخری مرحلے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک سے دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔اجلاس کے دوران شمالی وزیر ستان خصوصاً شوال آپریشن پر غور کیا گیا اور آپریشنز میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشنز انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ آپریشن کے بعد کے اقدامات پر بھرپور توجہ دی جائے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بروقت واپسی کو پلان کے تحت یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme