سیالکوٹ (یو این پی) آسٹریلین نیشنلٹی ہولڈر بھارتی نژاد لڑکی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ’’محبوب‘‘ کے فون بند کر دینے پر روتی ہوئی واپس چلی گئی، فیس بک پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہونے پر دوشیزہ محبوب کو پاکستان ملنے آئی تھی۔ ذ رائع کے مطابق 32 سالہ اوینی ساگر جو کہ بھارتی شہر راج کوٹ کی پیدائشی بتائی جاتی ہے اور بعد ازاں آسٹریلیا کی نیشنلٹی ملنے پر وہاں ہی رہائش پذیر ہو گئی فیس بک پر ’’سیالکوٹی منڈے ‘‘ کی محبت میں گرفتار ہو کر اپنے محبوب کو ملنے کے لیے ایمریٹس ائیر لائن نمبر 620 پر سیالکوٹ ائیر پورٹ پر آپہنچی ، جہاں پر اپنے سیالکوٹی محبوب کا فون بند ہونے کے باعث رابطہ نہ ہونے کی صورت میں بالآخر اسے ائیر پورٹ سے ہی واپس آسٹریلیا بھجوا دیا گیا۔