اسلام آباد (یوا ین پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پشاوربم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کر روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔یونی ویژن نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزا ز احسن نے بھی اس دھماکے کی شدید مذمت کی۔