اسلام آباد (یوا ین پی) وزیراعظم محمد نواز شریف،صدر مملکت نے پشاورمیں دہشت گردی کے حملے کی پرزورمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ دہشت گرد ایسی بزدلا ہ کارروائیوں سے حکومت اور عوام کا دہشت گردی کے خلاف عزم کمزور ہیں کرسکتے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حملے کے مرتکب عناصر کا سراغ لگانے کی بھی ہدایت کی۔