ہٹیاں بالا،چناری ،چکوٹھی ،چکار اور گردونواح میں نزلہ ،بخار،کھانسی سمیت متعدد بیماریاں پھیل گئی

Published on March 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

index
چناری (یوا ین پی)شدید بارشوں کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا،چناری ،چکوٹھی ،چکار اور گردونواح میں نزلہ ،بخار،کھانسی سمیت متعدد بیماریاں پھیل گئی سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ضلع ہٹیاں بالا اور گردوں نواح میں مختلف بیماریاں پھیلنے کے باعث سینکڑوں افراد متاثر ہو گئے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کی لمبی قطاروں کے بعد ادویات اور عملہ کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم ،وزیر صحت اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题