کوئٹہ(یو این پی) پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس پر بم دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سخت کردی گئی کوئٹہ آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی بس پر ہولناک دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع سرکاری عمارتوں اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی میں نہ صرف اضافہ کرلیا بلکہ مزید سخت کردیاگیا کوئٹہ آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ میں بھی اضافہ کرلیا جبکہ کوئٹہ شہر کے مختلف چوکوں پر نفری میں بھی اضافہ کرلیا ۔