معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،بیگم نسیم ولی

Published on March 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

index
اسلام آباد ( یواین پی)عوامی نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم نسیم ولی نے پشاور سیکریٹریٹ کے ملازمین کی بس میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کا جرات اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی نے دھماکے کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے کہازخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے۔ شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور میں سرکاری ملازمین کی بسوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم پست کیے جانے کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں وقتاً فوقتاً دہشت گردی کے واقعات پیش آرہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog